نو مولود بچے کی تحنیک (گُھٹی ڈالنے) کا طریقہ
حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میرا بیٹا عبداللہ ابھی میرے پیٹ میں تھا (یعنی حاملہ تھیں) اور ہم لوگ مکہ میں رہتے تھے۔ ہجرت کا زمانہ تھا ۔ ہم نے بھی ہجرت کا اِرادہ کیا اور مدینہ منورہ آگئے۔ مدینہ میں پہنچ کر ہم نے قباء کے قریب قیام کیا، یہیں وضع حمل ہوا اور عبداللہ بن زبیر پیدا ہوئے۔ میں اپنے بچے کو لے کرحضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی۔ بچے کو آپ علیہ السلام کی گود میں رکھ دیا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور منگوائی اور اُس کو خوب چبایا۔ جب کھجور لعاب دہن اچھی طرح جذب ہوگئے تو آپ نے اپنے لعاب مبارک کو بچے کے منہ میں ڈالا۔ چنانچہ سب سے پہلی چیز جو میرے بچے کے پیٹ میں گئی وہ نبی اکرم سرور دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا لعاب تھا۔ آپ علیہ السلام نے میرے بچے کی تحنیک کھجور سے کی ( گُھٹی ڈالی )اور اِس کے لئے برکت کی دُعا کی۔
(مفہوم حدیث : ۵۰۹۷، باب تسمیۃ المولود غداۃ یولد لمن لم یعق عنہ، صحیح البخاری )
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





