نماز میں خشوع وخضوع میں اضافہ کا ایک طریقہ

نماز میں خشوع وخضوع میں اضافہ کا ایک طریقہ

حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس ایک پھول والی چادر تھی۔ آپ نے اُس کو پردہ کے طور پر گھر کے ایک کنارہ پر لٹکا دیا (جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا فرماتے تو وہ چادر سامنے ہوتی) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) سے فرمایا: اِسے میرے سامنے سے ہٹا دو، اِس لئے کہ اِس کی تصویریں (پھول بوٹے اور نقش ونگار) برابر میری نماز میں سامنے آتی رہتی ہیں۔

(یعنی مخل ہوتی ہیں۔ اس لئے نماز پڑھنے والے کے سامنے کوئی ایسی چیز نہ ہونی چاہئے جس سے خیال تبدیل ہوتا ہو، اس طرح خشوع و خضوع میں اضافہ ہوگا۔)

حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop