امام کے تاخیر سے آنے پر مقتدیوں کے لئے ثواب

امام کے تاخیر سے آنے پر مقتدیوں کے لئے ثواب

حضرت اَنس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں: ایک روز حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھانے میں تھوڑی سی دیر کردی حتیٰ کہ وقت نصف رات کے قریب ہوگیا۔ پھر (جب نماز سے فارغ ہوئے تو) ہم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے۔ (حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مبارک ہاتھوں میں ایک انگوٹھی پہنی تھی اور مجھے ایسے معلوم ہوتا ہے کہ) اُس انگوٹھی کی چمک ابھی تک میری آنکھوں میں ہے۔

آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بعض لوگوں نے نماز پڑھ لی تھی اور وہ سو گئے لیکن آپ سب لوگوں نے جماعت کا بہت دیر انتظار کیا (تو اس انتظار پر بھی نماز جیسا اجر ملے گا اور اتنا ثواب ملے گا کہ) گویا اب تک آپ نماز پڑھتے رہے۔

حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop