شیخ الہند مولانا محمود حسن رحمہ اللہ کا جذبہ اتباع سنت

مسنون زندگی قدم بہ قدم

شیخ الہند کا جذبہ اتباع سنت

حدیث پاک میں سرکہ کے متعلق آیا ہے کہ :۔
بہترین سالن ہے ….۔
حضرت شیخ الہند رحمہ اللہ کے یہاں جب بھی دستر خوان پر سرکہ ہوتا تو سب چیزوں سے زیادہ اس کی طرف رغبت فرماتے اورکبھی گھونٹ بھی بھر لیتے…۔
ایک مرتبہ بدن پر پھنسیاں وغیرہ نکل آئیں ، اطباء نے سرکہ کو منع کر دیا….۔
پھر بھی حضرت سرکہ نوش فرما ہی لیتے….۔
حضرت نے اپنی چاروں صاحبزادیوں کی شادی اپنے استاد حضرت نانوتوی رحمہ اللہ کے طرزپر ایسی ہی سادگی اور اتباع سنت سے کی جو حضرت جیسے محدثِ اعظم اور عاشقِ سنت کے شایان شان تھی…۔
کبھی جامع مسجد میں نماز کے بعد اعلان کرکے داماد کو بٹھا کر نکاح پڑھ دیا۔
کبھی مدرسہ میں علماء اور طلباء میں بطریق مسنون عقد کر دیا اور معمولی کپڑے پہنا کر ڈولی میں بٹھا کر رخصت کر دیا….۔
(حیات شیخ الہند )

کتاب کا نام: مسنون زندگی قدم بہ قدم
صفحہ نمبر: 95

Written by Huzaifa Ishaq

Blogs

Categories

9 October, 2022

You May Also Like…

تعلّق مع اللہ کی برکت

تعلّق مع اللہ کی برکت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے، جو اعلیٰ تعلیم...

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے سوال...

بدگمانی کی حقیقت

بدگمانی کی حقیقت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے سوال کیا کہ میرے دل...

0 Comments

Our Best Selling Product: Dars E Quran