مؤمن کی زندگی کا ایک ہی مقصد دین اسلام کی خدمت اور اشاعت

مؤمن کی زندگی کا ایک ہی مقصد دین اسلام کی خدمت اور اشاعت

ابو اسحاق نے بیان کیا کہ میں نے حضرت زید بن ارقم سے پوچھا: ۔
آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کتنی مرتبہ جہاد میں شرکت کی۔
تو اُنہوں نے بتلایا: سترہ مرتبہ
میں نے پوچھا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کتنی مرتبہ جہاد پر تشریف لے گئے ؟ ( یعنی کتنے غزوات کئے)
تو انہوں نے جواب دیا: اُنیس مرتبہ( اور ایک روایت میں ہے کہ ۲۷ غزوات میں نبی علیہ السلام شریک ہوئے)
۔ (دیکھئے ۲۳ سالہ میں زندگی میں ۲۷ غزوات ، دعوت و تبلیغ اور تعلیم و تعلم کے علاوہ ہزاروں فرائض آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ادا فرمائے جو کہ ہم سب کے لئے ہمت اور حوصلہ کا سبق ہیں کہ کس طرح مسلمان اپنی ساری زندگی اسلام کے لئے وقف کردیتا ہے ۔ کسی بھی مؤمن کے پاس فضولیات ، لغویات اور لا یعنی اُمور کے لئے وقت ہی نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی زندگیوں کو دین اسلام کی خدمت کے لئے قبول فرما لیں )

(مفہوم حدیث : ۴۶۱، باب کم غزا النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، صحیح البخاری )

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop