اللہ تعالیٰ کی ملاقات کو پسند کرنا
اُم المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا:۔
۔ ’’ ہر نبی کو اس دُنیا سے رخصت ہونے سے پہلے جنت میں اُس کا (اعلیٰ ) مقام دکھایا جاتا ہے اور اختیار دیا جاتا ہے (کہ چاہو تو یہ جنت اختیار کرلو یا پھر اَبھی اسی دنیا میں رہنا) پھر جب آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مرض الوفات میں تھے۔ آپ کا مبارک سر میری جھولی میں تھا۔ آپ پر غشی طاری تھی۔ پھر کچھ افاقہ ہوا( اور آپ ہوش میں آئے ) تو آپ نے اپنی نظر گھر کی چھت کی طرف اُٹھا لی اور فرمایا:۔
اللّٰھم الرفیق الاعلٰی
(اے اللہ مجھے بلند رفیقوں میں شامل فرمائیے۔)
پس میں اُسی وقت سمجھ گئی کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اختیار دیا گیا اور آپ نے دنیا سے رخصت ہونے کو پسند فرمایا( یہی بات مجھے یاد آگئی جو آپ نے حالت ِ صحت میں مجھ کو بتلائی تھی)۔
اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے اس دنیا سے رخصت ہوتے وقت جو آخری الفاظ نکلے وہ یہی تھے : اللّٰھم الرفیق الاعلیٰ۔
(مفہوم حدیث: ۴۵۳، باب آخر ما تکلم النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم، صحیح البخاری)
صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





