سورۃ الفاتحه …… اسم اعظم ہے

Idara Taleefat E Ashrafia

سورۃ الفاتحہ بھی اسم اعظم ہے

شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں :۔

مشائخ کے اعمال مجرب میں لکھا ہے کہ سورۃ الفاتحہ اسم اعظم ہے… ہر مطلب کیلئے پڑھنی چاہئے ۔
اسکا طریقہ یہ ہے کہ صبح کی سنت اور فرض کے درمیان “بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِیمِ” کے میم کیساتھ “الحمد للہ” کا لام ملا کر
اکتالیس بار (41)۔
چالیس (40) دن تک پڑھے جو مطلب ہوگا ان شاءاللہ حاصل ہوگا اور اگر کسی مریض یا جادو کئے ہوۓ کیلئے ضرورت ہو توپانی پر دم کر کے اسکو پلائیں….۔

فائدہ…جسمانی امراض اور جادو وغیرہ کے اثرات کیلئے سورۃ الفاتحہ کا مذکوہ عمل نہایت مجرب ہے…۔
چالیس (40) دن کے اس عمل کے ذریعے پانی پر دم کر کے بوتلیں تیار کر لی جائیں اور اپنے اور اپنے عزیز واقارب اور دوست احباب کو استعمال کرائی جائیں ضرورت مند بیماروں کو یہ بوتلیں تحفہ میں دیں…۔
ان شاءاللہ جسمانی امراض سے شفاء کیلئے مجرب عمل ہے…۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 379

Written by Huzaifa Ishaq

Blogs

Categories

5 October, 2022

You May Also Like…

العلم صید والکتابۃ قیدہ

العلم صید والکتابۃ قیدہ اشعار "العلم صید والکتابۃ قیدہقید صیودک بالحبال الواثقہفمن الحماقۃ ان تصید غزالہو تترکھا بین...

تعلّق مع اللہ کی برکت

تعلّق مع اللہ کی برکت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے، جو اعلیٰ تعلیم...

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے سوال...

0 Comments

Our Best Selling Product: Dars E Quran