دُعا کی حقیقت

Idara Taleefat E Ashrafia

دُعا کی حقیقت

جماعت تبلیغ کے بانی وروح رواں عارف باللہ حضرت مولا نا محمد الیاس صاحب رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہیں مسلمان دعاء سے غافل ہیں اور جو کرتے ہیں ان کو دعاء کی حقیقت معلوم نہیں…۔
مسلمانوں کے سامنے دعاء کی حقیقت کو واضح کرنا چاہئے ۔ دعاء کی حقیقت ہے اپنی حاجتوں کو بلند بارگاہ میں پیش کرنا ۔
پس جتنی وہ بلند بارگاہ ہے اتناہی دعاؤں کے وقت اپنے دل کو اس کی طرف متوجہ کرنا ۔
اور الفاظ دعاء کو تضرع وزاری سے ادا کرنا چاہئے ۔
اور یقین واذعان(بھروسہ) کے ساتھ دعاء کر نا چاہئے ، ۔
اس نہج سے دعاء کرنے والوں کی دعاء ضرور قبول کی جاۓ گی کیونکہ جس سے مانگا جارہا ہے وہ بہت ہی سخی اور کریم ہے اپنے بندوں پر رحیم ہے زمین وآسمان کے خزانے سب اس کے قبضہ قدرت میں ہیں…۔

کتاب کا نام: مجربات اکابر
صفحہ نمبر: 56

Written by Huzaifa Ishaq

4 October, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments