لوگوں کے مسائل کے لئے امام کو دُعا کرنی چاہئے
حضرت اَنس بن مالک رضی اللہ عنہم نے فرمایا: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں لوگوں پر قحط آ پڑا۔ ایک بار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ پڑھ رہے تھے کہ ایک اعرابی (دیہاتی شخص) کھڑا ہوا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ ! ( قحط کی وجہ سے) جانور بھوک سے مر رہے ہیں، ہمارے اہل و عیال بھوکے ہیں، آپ ہمارے لئے اللہ تعالیٰ سے دُعا فرمائیں۔ چنانچہ حضور پُر نور سرورِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں مبارک ہاتھ دُعا کے لئے اُٹھائے۔ حالانکہ اُس وقت آسمان پر کوئی بھی بادل کا ٹکڑا نہیں تھا۔ لیکن رب ذوالجلال کی قسم! رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھی دُعا ختم نہ کی تھی اور نہ ہی اپنے ہاتھ نیچے کئے تھے کہ پہاڑوں کی طرح (بڑے بڑے بادل) ظاہر ہوئے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ابھی منبر سے نیچے بھی نہ اُترے تھے کہ ( پانی برسنا شروع ہوگیا) اور آپ کی مبارک داڑھی بھی پانی سے تر ہو گئی۔ غرض(رحمت ِ الٰہی کا ایسا نزول ہوا کہ ) پورا دن بارش ہوتی رہی، اُس سے اگلے دن اور پھر پرسوں ترسوں یہاں تک کہ دوسرے جمعہ تک ( پورا ہفتہ) بارش ہوتی رہی۔ پھر دوسرے جمعہ کے روز ایک اعرابی کھڑا ہوا اور کہنے لگا: یا رسول اللہ ! (صلی اللہ علیہ وسلم )اب ہمارے گھر (متاثر ہو رہے ہیں اور) گرنے لگے ہیں اور مال و اسباب بھی ڈوب جانے کا خطرہ ہے۔ ہمارے لئے دُعا کیجئے (کہ یہ بارش تھم جائے)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اُٹھائے اوردُعا کی: یا اللہ ! ان بادلوں کو ہمارے اِرد گردعلاقوں پر برسائیے اور مزید ( فی الحال) ہم پر نہ برسائیے۔ (آپ کی شان کا یہ عالم کہ) آپ بادل کو جس طرف اشارہ فرماتے وہ اُسی طرف ہٹ جاتا اور وہاں سے آسمان صاف ہو کر ہمیں نظر آنے لگتا حتیٰ کہ پورے مدینہ شہر سے بادل ہٹ گئے اور آسمان صاف ہوگیا۔ سبحان اللہ
(مفہوم حدیث: ۸۹۴، باب الاستسقاء فی الخطبۃ یوم الجمعہ، صحیح البخاری)
صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





