کاہن نجومی کی بات جھوٹی ہوتی ہے

کاہن نجومی کی بات جھوٹی ہوتی ہے

اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ ملائکہ ( فرشتے ) بادلوں میں اُترتے ہیں اور آسمانوں میں جس بات کا فیصلہ ہو چکا ہوتا ہے ۔ ملائکہ اُن اُمور کا تذکرہ کرتے ہیں( آسمانِ دنیا پر ایک دوسرے کو پیغام دیتے ہیں کہ فلاں فلاں اُمور اس طرح سے انجام پائیں گے )
پس یہیں سے شیاطین کچھ نہ کچھ چوری چُھپے سن لیتے ہیں۔ پھر کاہنوں (نجومیوں اور اپنے پیروں کاروں ) کو اس کی اطلاع دیتے ہیں۔ پھر یہ کاہن اُس ایک بات میں ایک سو (۱۰۰) جھوٹی باتیں ملا کر بیان کرتے ہیں۔
۔(البتہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد حفاظت کا انتظام کیا گیا کہ اب جو بھی شیاطین آسمانوں تک جانے کی کوشش کریں گے تو اُن کو شعلے مارے جائیں گے جس ۔سے وہ ہلاک ہو جائیں گے اور کوئی بھی بات چرا نہیں سکیں گے)۔‘‘۔
(مفہوم حدیث:۲۹۹۴، باب ذکر الملائکۃ، صحیح البخاری)

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop