جوتا پہننے اور اُتارنے پر بھی نیکی مل سکتی ہے

جوتا پہننے اور اُتارنے پر بھی نیکی مل سکتی ہے

عن ابی ھریرۃ رضی اللّٰہ عنہ ان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: اذا انتعل احدکم، فلیبدأ بالیمین ، و اذا نزع فلیبدأ بالشمال ، لیکن الیمنٰی اولھما تنعل و آخرھما تنزع۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی بھی شخص جوتا پہنے تو دائیں جانب سے ابتداء کرے( یعنی دایاں پائوں پہلے پہنے) اورجب جوتا اُتارنے لگے توبائیں جانب سے ابتداء کرے ( یعنی بایاں پائوں پہلے اُتارے اور پھر دایاں پائوں) تاکہ دا ہنی جانب پہنتے وقت اَوّل ہو اوراُتارتے وقت آخر ہو( یعنی جوتا پہننے کا عمل دائیں سے شروع ہو کردوبارہ دائیں پر ختم ہو جائے ) (یہ ایک بہت ہی آسان عمل ہے جس کو اگر کوئی مؤمن اپنا لے تودن بھر میں وہ سینکڑوں نیکیاں کما سکتا ہے۔ جوتا پہننا اور اُتارنا ہر انسان کے ساتھ لازمی فعل ہے کوشش کر کے اِس کو سنت کے مطابق بنا لیں)

مفہوم حدیث : ۵۴۶۵، باب: ینزع نعلہ الیسریٰ ،صحیح البخاری

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop