حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بابرکت معجزہ
حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ غزوہ حدیبیہ کے دن ایسا ہوا کہ لوگ پیاس میں مبتلا ہوئے لیکن وہاں پینے کے لئے کچھ نہیں تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چمڑے کا برتن تھا اسی میں تھوڑا سا پانی موجود تھا۔ آپ نے اُس پانی سے وضو فرمانا شروع کیا کہ اچانک بہت سارے لوگ پریشانی کے عالم میں آپ کی طرف آئے ۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کودیکھ کر پوچھا: کیا ہوا؟
تو سب نے عرض کیا کہ آپ کے پاس برتن میں جو پانی ہے اس کے علاوہ پورے میدان میں پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں۔ نہ وضو کرنے کے لئے اور نہ پینے کے لئے۔
یہ سن کر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا مبارک ہاتھ اُسی برتن میں رکھ دیا تو آپ کی اُنگلیوں سے پانی نکلنے لگا اورچشمے کی طرح پھوٹنے لگا۔ حتیٰ کہ لوگوں نے وہ پانی پینا شروع کردیا اور وہ اتنا زیادہ تھا کہ وہاں موجود سب لوگوں نے اس سے وضو بھی کرلیا۔
ایک شخص نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ آپ لوگ اُس دن کتنی تعداد میں تھے تو انہوں نے بتلایا کہ ہم پندرہ سو تھے لیکن اگر ہم ایک لاکھ بھی ہوتے تو یہ پانی کافی ہو جاتا۔
مفہوم حدیث ۳۳۳۷، باب علامات النبوۃ فی الاسلام ، صحیح البخاری
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





