ہر عمل میں اللہ کی رضا کی نیت ضرور کریں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے سنانے کے لئے کوئی عمل کیا ( یعنی لوگوں میں مشہور ہو جائے وہ بات اور لوگ اِس کو نیک سمجھنے لگیں) تو اللہ تعالیٰ (قیامت کے دن اُس کی بد نیتی ) سب کو سنا دیں گے ۔
اور جس شخص نے بھی دِکھاوے کے لئے کوئی عمل کیا( لوگوں کو دکھائے اورجتائے کہ میں بڑا نیک ہوں) تو قیامت والے دن اللہ تعالیٰ اُس کے عمل کو سب کے سامنے دِکھا دیں گے ( یعنی سب دنیا کے سامنے ظاہر ہو جائے گا کہ اِس کے عمل میں اخلاص نہیں تھا بلکہ صرف دکھاوا تھا)
(اسی لئے ہر عمل کو شروع کرنے سے پہلے اپنی نیت کو خالص کرلیں کہ یا اللہ یہ عمل میں صرف آپ کی رضا کے لئے کررہا ہوں۔)
مفہوم حدیث: ۶۰۸۲، باب الریاء والسمعۃ ، صحیح البخاری
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





