گزر گاہوں کے حقوق بھی ادا کرنا ضروری ہے
حضرت ابو سعید خُدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: راستوں پر بیٹھنے سے بچو (جو لوگوں کے گزرنے کی جگہ ہو وہاں پر بیٹھنا منع ہے)۔
تو کچھ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! ہمار ے پاس اِس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں( ہمارے گھروں میں اتنی کشادگی نہیں کہ ہم وہاں اکٹھے ہو کر بیٹھ جائیں، ہم نے گھر سے باہر ہی) راستے میں بیٹھنے کے لئے کچھ جگہیں بنائی ہیں، جہاں ہم مل بیٹھتے ہیں۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر مجبوری ہے اور تمہیں گھر سے باہر بیٹھنا پڑتا ہے تو راستے کا حق چھوڑ دیا کرو۔ لوگوں نے عرض کیا: راستے کا حق کیا ہے؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا: نگاہ نیچی رکھنا( راہ چلتے لوگوں کو نہ گھورنا اور نہ ہی اُن کی طرف کوئی توجہ کرنا)، تکلیف نہ دینا (ایسے راستے میں نہ بیٹھ جانا جہاں سے گزرنے والوں کو تمہاری وجہ سے تکلیف ہو) ، سلام کا جواب دینا( اگر کوئی تمہارے پاس سے گزرے اور سلام کرے) ، اچھی بات کا حکم دینا اور بری بات سے منع کرنا (اگر کوئی غلط کام کررہا ہو اور تم دیکھ رہے ہو تو اُس کو پیار سے سمجھا دینا کہ یہ کام غلط ہے)۔
(مفہوم حدیث: ۲۳۱۱، باب أفنیۃ الدوروالجلوس فیھا، صحیح البخاری)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





