غصہ کا فوری علاج
سلیمان بن صرد بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی موجودگی میں ( تھوڑے فاصلہ پر بیٹھے ہوئے ) دو آدمیوں کی کچھ تلخ کلامی ہوگئی (ایک دوسرے پر غصہ ہونے لگے)۔
۔(راوی کہتے ہیں) ہم لوگ بھی آنحضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ (ہم نے دیکھا) اُن دونوں میں ایک شخص کا چہرہ غصہ سے سرخ ہوگیا تھا اور وہ بہت برا بھلا کہہ رہا تھا۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں اگر یہ شخص کہہ لے تو اس کا غصہ دور ہو جائے گا اور وہ کلمہ یہ ہے : اعوذ باللّٰہ من الشیطٰن الرجیم۔
(مفہوم حدیث: ۵۷۰۹، باب الحذر من الغضب ، صحیح البخاری)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





