حضرت عیسیٰ اور یحییٰ علیہما السلام کی گفتگو

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

حضرت عیسیٰ اور یحییٰ علیہما السلام کی گفتگو

حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے حضرت یحییٰ علیہ السلام کی ملاقات ہوئی….۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کثیر التبسم تھے اور حضرت یحییٰ علیہ السلام کثیر البکا تھے….۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ اے یحییٰ! کیا تم خدا تعالیٰ کی رحمت سے بالکل ناامید ہوگئے ہو کہ کسی وقت تمہارا رونا ختم ہی نہیں ہوتا…. حضرت یحییٰ نے فرمایا کہ اے عیسیٰ! کیا تم خدا تعالیٰ کے قہر سے بالکل مامون ہو کہ تم کو ہروقت ہنسی ہی آتی رہتی ہے…. آخر ایک فرشتہ آیا اور کہا کہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تم دونوں میں فیصلہ کرتے ہیں کہ اے عیسیٰ جلوت میں تو ایسے رہو جیسے اب رہتے ہو لیکن خلوت میں یحییٰ کی طرح گریہ و زاری کیا کرو اور اے یحییٰ خلوت میں تو ایسے ہی رہو جیسے رہتے ہو لیکن لوگوں کے سامنے کچھ تبسم بھی کرلیا کرو کہ لوگوں کو میری رحمت سے مایوسی نہ ہوجائے کہ جب نبی کا یہ حال ہے تو ہم کو نجات کی کیا امید ہے…. (امثال عبرت)

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 56۔

Written by Huzaifa Ishaq

26 September, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments