میں کیوں نہ اللہ سے مانگوں
ایک بادشاہ شکار کرتے ہوئے کہیں دور نکل گیا…..۔
وہاں اس کی ملاقات ایک دیہاتی شخص سے ہوئی اس نے عزت واکرام کا معاملہ کیا…..۔
بادشاہ نے کہا کہ میں بادشاہ ہوں اگر تمہیں کبھی کوئی ضرورت ہو تو دارالحکومت چلے آنا….. کافی عرصہ بعد وہ شخص دارالحکومت آیا….. دیکھا کہ بادشاہ مصلے پہ بیٹھا دعا مانگ رہا ہے….. اس نے بادشاہ سے پوچھا تم کس سے مانگ رہے ہو جبکہ تم خود بادشاہ ہو….. اس نے بتایا کہ میں اللہ رب العالمین سے مانگتا ہوں…..۔
یہ سن کر دیہاتی نے کہا کہ جب تم بادشاہ ہو کر اللہ کے محتاج ہو تو میں بھی صرف اسی سے مانگوں گا اور اب مجھے تم سے سوال کرنے کی حاجت نہیں…..۔
کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 69۔

ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
عبرت و نصیحت سے بھرپور دل کی دنیا بدلنے میں اکسیر اولیاء اللہ کے ارشاد فرمودہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعات۔