تندرستی کا راز
عجم کے ایک بادشاہ نے ایک تجربہ کار طبیب کو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں روانہ کیا….. کئی سال تک وہ عرب کے ممالک میں رہا….. کوئی شخص علاج کے لئے اس کے پاس نہ آیا اور اس سے علاج نہیں کروایا….. پیغمبرصلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر اس نے شکایت کی کہ اس غلام کو صحابہ کے علاج کے لئے آپ کی خدمت کے لئے روانہ کیا گیا ہے….. اتنی مدت میں کسی نے توجہ نہیں کی تاکہ وہ خدمت جو بندے کے لئے مقرر کی گئی ہے بجا لائے….. رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا….. اس جماعت کا ایک طریقہ ہے….. جب تک بھوک غالب نہیں ہوتی نہیں کھاتے اور ابھی بھوک باقی رہتی ہے تو کھانے سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیں حکیم نے کہا: تندرستی کا سبب یہی ہے….. سلام کیا اور چلا گیا…..(گلستان سعدی)
کتاب کا نام : ایک ہزار پر تاثیر واقعات صفحہ 59۔
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
عبرت و نصیحت سے بھرپور دل کی دنیا بدلنے میں اکسیر اولیاء اللہ کے ارشاد فرمودہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعات۔
0 Comments