Awaam ke Liye Deen Seekhne ka Aasaan Nisaab – Mufti Taqi Usmani
عوام الناس کے لیے بقدرِ ضرورت علمِ دین سیکھنے کے لیے ضروری نصاب
حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ نے ایک سائل کی درخواست پر عوام الناس کے لیے بقدرِ ضرورت علمِ دین سیکھنے کے لیے درج ذیل نصاب منتخب فرمایا ہے۔ یہ نصاب دو حصوں پر مشتمل ہے۔ ان کتابوں کے مطالعے سے دین کی اتنی ضروری معلومات حاصل ہو جائیں گی کہ ان کے بعد اپنی زندگی بھی سنور جائے گی اور انسان کسی باطل نظریے سے گمراہ بھی نہ ہوگا۔
فتاویٰ عثمانی، جلد اول، صفحہ 158
پہلا حصہ: ابتدائی معلومات
یہ حصہ ابتدائی معلومات پر مشتمل ہے جن کے بغیر ایک سچے مسلمان کی طرح زندگی گزارنا ممکن نہیں۔
- حیاۃ المسلمین از مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
- فروغ الایمان از مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
- تعلیم الدین از مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
- بہشتی گوہر (مردوں کے لیے)
- بہشتی زیور (عورتوں کے لیے)
- جزاء الاعمال از مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
- سیرتِ خاتم الانبیاء ﷺ از مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ
- حکایات صحابہ از مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ (فضائلِ اعمال کا پہلا حصہ)
- تاریخ اسلام کامل از حضرت مولانا محمد میاں رحمۃ اللہ علیہ
- اسوۂ رسول اکرم ﷺ از ڈاکٹر عبد الحی عارفی رحمہ اللہ
دوسرا حصہ: دینی معلومات میں وسعت اور استحکام
پہلے حصے کی تکمیل کے بعد یہ حصہ ایسے مطالعے پر مشتمل ہے جس سے دینی معلومات میں اتنی وسعت اور استحکام حاصل ہو جائے گا کہ انسان گمراہ کرنے والوں سے گمراہ نہ ہوگا۔
- معارف القرآن از مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ
یا
تفسیرِ عثمانی از مولانا شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ - معارف الحدیث (مکمل) از مولانا منظور احمد نعمانی رحمہ اللہ
- علم الفقہ از مولانا عبد الشکور لکھنوی رحمہ اللہ
- عقائد اسلام از مولانا ادریس کاندہلوی رحمہ اللہ
- شریعت و طریقت از مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
ان کتابوں کے مطالعے سے دین کی ضروری معلومات حاصل ہوں گی، زندگی سنور جائے گی اور انسان کسی باطل نظریے سے گمراہ نہ ہوگا۔
Featured products
بوادر النوادر (3 جلد)۔
₨ 3190.00درس قرآن ڈیلکس ایڈیشن
₨ 8290.00