اپنے لہو سے نبی نے
اس چمن کی آبیاری کی
صلی اللّٰہ علیہ وسلم تسلیماً کثیراً کثیراً و علٰی او اصحابہ اجمعین
حضرت سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: جب نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے مبارک سر پر کسی نے جنگ کے دوران پتھرا تو آپ کا خود (سرپر حفاظتی خول جو جنگ کے دوران پہنایا جاتا ہے) ٹوٹ گیا۔ سرکارِدو عالم، وجہ کل کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک رُخِ انور خون آلود ہوگیا اور سامنے کے چار موتی نما دانتوں میں سے ایک موتی ٹوٹ گیا۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ اپنی ڈھال میں پانی بھر بھر کر لاتے اور آپ کی بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ کے چہرے سے خون صاف کررہی تھیں۔
پھر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے دیکھا کہ پانی سے خون رُک نہیں رہا تو انہوں نے ایک چٹائی کا ٹکڑا لیا اور اُس کو جلا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم پر چپکا دیا، چنانچہ خون بند ہوگیا۔
(مفہوم حدیث: ۵۳۳۸، باب حرق الحصیر لیسد بہ الدم، صحیح البخاری)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





