اپنا وقار ہمیشہ برقرار رکھیں
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب نماز کی اقامت کہی جائے۔ ( یعنی جماعت کھڑی ہونے کے لئے تیار ہو) تودوڑتے ہوئے نہ آئو بلکہ عادت کے مطابق چل کر آئو ( یعنی تکبیر اُولیٰ میں شرکت کرنی ہو تو وقت سے پہلے نکل آئو اور اگر تکبیر کہی جارہی ہو تو پھر بھاگنا صحیح نہیں) اپنے آپ پر اطمینان لازم کرلو۔
۔(یعنی خواہ امام دوسری رکعت میں ہو یا تیسری میں ، رکوع میں ہو یا رکوع سے اُٹھنے ہی والا، مقتدی کو بہر صورت چاہئے کہ اپنا وقار برقرار رکھے ) پھر نماز کا جو حصہ مل جائے اُسے پڑھ لو اور جو چھوٹ جائے اُسے (امام کے سلام پھیرنے کے بعد) پورا کرلو۔
(مفہوم حدیث: ۸۶۹، باب المشی الی الجمعۃ ، صحیح البخاری )
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





