اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنے پر مغفرت

اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنے پر مغفرت

حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا: تم سے پہلے کے لوگوں ( یعنی بنی اسرائیل ) میں ایک شخص تھا( جو اللہ تعالیٰ سے بہت ڈرتا تھا اور )جو اپنے آپ کو بہت کم ترگنہگار سمجھتا تھا( اپنی آخرت کے بارہ میں بہت فکر کرتا تھا) ۔ چنانچہ ایک مرتبہ اُس نے اپنے گھر والوں سے کہا: جب میں مر جائوں تو تم مجھے شدید گرمی کے وقت کسی سمندر میں بکھیر دینا ( یعنی کاٹ کر پھینک دینا) تو گھر والوں نے ایسا ہی کردیا( جب فوت ہوا تو اُس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے سمندر میں ڈال دیئے۔ )

اللہ تعالیٰ نے اُس کو جمع کیا اور فرمایا: تونے ایسا کیوں کیا؟ اُس نے عرض کیا: آپ کے خوف اورڈر کی وجہ سے( میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا تھا کہ آپ کے سامنے پیش ہو سکوں ) تو اللہ تعالیٰ نے اُس کے خلوص اور عاجزی کو پسند کیا اور اُس کی مغفرت کردی (اس شخص کی عقل ہی اتنی تھی اسی لئے ایسی وصیت کردی ورنہ صرف وہی خوف اورخشیت فائدہ دیتی ہے جس کی وجہ سے اِنسان گناہوں سے باز آ جائے اور طاعات کا شوق پیدا ہو )

(مفہوم حدیث : ۶۰۶۳، باب الخوف من اللہ ، صحیح البخاری)

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop