اللہ رب العزت کو راضی کرنے کا آخرت میں انعام

اللہ رب العزت کو راضی کرنے کا آخرت میں انعام

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ سب سے پہلا گروہ جو جنت میں داخل ہوگا وہ چودھویں رات کے چاند کی طرح (حُسن اور چمک دَمک والے) ہوں گے۔ پھر جو لوگ اِ ن کے بعد داخل ہوں گے وہ آسمان کے سب سے زیادہ روشن ستارے کی طرح ہوں گے۔ یہ لوگ (جنت میں داخل ہونے کے بعد) نہ پیشاب پاخانہ کریں گے (یعنی ہر طرح کی ناپاکی سے چھٹکارا ہوگا) نہ تھوکیں گے اور نہ ناک سے آلائش (رینٹ) نکالیں گے۔ اِن کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی، اور پسینہ مشک کی طرح (خوشبو دار) اور اِن کی انگیٹھیوں میں الوہ یعنی عود کی لکڑی ہوگی اور اِن کی بیویاں بڑی آنکھ والی حوریں ہوں گی، سب جنتی ایک ہی شخص یعنی اپنے اَبا آدم کی صورت پر ساٹھ گز اُونچے (قد کے) ہوں گے۔

حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop