بہادر شاہ ظفر
مغلیہ سلطنت کا آخری تاجدار شہنشاہ ۔ بہادر شاہ ظفر تاریخ کے آئینے میں ۔
₨ 750.00
🚚 Fast Delivery Across Pakistan
🔐 Secure Advance Payment
⭐ Trusted Bookstore
💬 Order on WhatsApp
Out of stock
ڈاکٹر اسلم پرویز کو 1965 میں "بہادر شاہ ظفر" کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض ہوئی تھی ۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ 1986 میں شائع ہوئی ۔ اور دوسری بار 2008 میں شائع ہوئی ۔
بہادر شاہ ظفر مغلیہ سلطنت کے آخری بادشاہ تھے ۔ انہی کے دور میں مغل حکومت نازک دور میں داخل ہوچکی تھی ۔
۔"اٹھارویں صدی کے وسط میں مغل حکومت کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا ۔ مغل حکومت، جس کے دائرہ اختیار میں کبھی ایک وسیع و عریض علاقہ تھا ، اب سمٹ کر ایک مستطیل تک محدود ہوگئی تھی ۔ جس کا طول ڈھائی سو میل اور عرض ایک سو میل تھا ۔ مغل حکومت کے صوبیداروں نے دہلی کے ساتھ اپنی وفاداری کو باقاعدہ طور پر ختم نہیں کیا تھا لیکن ایک کے بعد ایک صوبیدار خود مختار ہوتے جارہے تھے"۔
اس کتاب میں بہادر شاہ ظفر کے سوانح اور اٹھارہ سو ستاون کے سلسلے میں زیادہ تر اُن ماٰخذوں کو بنیاد بنایا گیا ہے جو نیشنل آرکائوز میں اس زمانے کی سرکاری دستاویزوں کی شکل میں محفوظ ہیں ۔ ان دستاویزوں کے بارہ میں یہ شبہ کیا جا سکتا ہے کہ شاید مستند نہ ہوں اور انگریزوں نے ہندوستانیوں کو بدنام کرنے کے لئے اس قسم کی مصنوعی دستاویز تیار کررکھی ہوں ۔ لیکن معاملہ یہ ہے کہ تمام دستاویز اصل میں سرکاری کارگزاریوں کی خفیہ فائلیں ہیں جن کا مقصد نشرو اشاعت ہر گز نہیں تھا ۔ اگر ایسا ہوتا تو برٹش حکومت کے زمانے ہی میں یہ دستاویزیں کافی مرتبہ منظر عام پر آچکی ہوتیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6403491026333127/923450345581
Additional information
| Weight | 0.58 kg |
|---|---|
| Binding Type | Perfect Binding with Dust Cover |
| Number of Pages | 458 |
| Delivery Time | 5-7 Working Days |
| Paper Quality | Normal |
| Published By | Book Corner |
| Shipping Charges | FREE |
| Written By | Aslam Parvaiz |
KEEP EXPLORING
Explore More Islamic Book Categories
Find thousands of books from your favourite categories.
📚 More Than 2000+ Books Available Across Multiple Categories
MORE BOOKS
You May Also Like These Books
Explore more useful books related to your interest.











