موت کو ذبح کردیا جائے گا

موت کو ذبح کردیا جائے گا

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا،نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب لوگ جنت میں داخل ہو جائیں گے اور دوزخ والے دوزخ میں چلے جائیں گے تو موت کو لایا جائے گا اور اُس کو جنت اور دوزخ کے درمیان رکھ کر ذبح کردیا جائے گا۔

اُس کے بعد ایک اعلان کرنے والا فرشتہ کہے گا: اے جنت والو! اب تمہیں کبھی موت نہیں آئے گی۔ اور اے جہنم والو! تمہیں بھی موت نہیں آئے گی۔ اُس وقت اہل جنت تو بہت زیادہ خوش ہو جائیں گے (کیونکہ اللہ کی رضا ہمیشہ کے لئے حاصل ہوگئی) جبکہ دوزخ والوں کا رنج اور تکلیف یہ سُن کر بڑھ جائے گا۔

(مفہوم حدیث : باب : صفۃ الجنۃ والنار ، صحیح البخاری)

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop