ظلم کا بدلہ ضرور لیا جائے گا
حضرت ابو سعید خُدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب ایمان والے لوگ قیامت کے دن جہنم سے نجات حاصل کرلیں گے تو اُن سب کو (جنت میں داخل ہونے سے پہلے) جنت اورجہنم کے درمیان روک لیا جائے گا۔ اب اِن کے درمیان دنیا میں جو حقوق العباد رہتے تھے اُن کا بدلہ لیا جائے گا( اگر مؤمن نے کسی پر ظلم کیا ہے تو اُس کے ظلم کا بدلہ وہاں ادا کرنا ہوگا)
پھر جب پاک صاف ہو جائیں گے ( حقوق العباد معاف ہو جائیں گے یا پھر بدلہ پورا ہو جائے گا) تب اِن کوجنت میں داخلہ کی اجازت ملے گی۔ نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قسم اُس ذات کی جس کے قبضے میں مجھ محمد کی جان ہے! ہر شخص کو جنت میں اپنا ٹھکانہ دنیا کے مکان سے بڑھ کر یاد ہوگا ( جب جنت کا اعلان ہو جائے گا تو ہر شخص اپنی جنت کو اتنے اچھے طریقے سے پہچان لے گا جتنا وہ اپنے دُنیوی مکان کو بھی نہ جانتا ہوگا)۔
(مفہوم حدیث : ۲۲۸۶ ، باب قصاص المظالم، صحیح البخاری )
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





