دستر خوان پر موجود کھانا سب کا برابر حق ہے
جبلہ بن سحیم کہتے ہیں کہ ہم مدینہ منورہ میں کچھ عراقی لوگوں کے ساتھ رہتے تھے۔ ایک سال ایسا ہوا کہ ہم پر قحط آگیا(غلہ اور اناج کی پیداوار ضرورت سے کم ہوگئی)۔
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمیں کھجور کھانے کے لئے دیا کرتے تھے۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ( صحابی رسول ) جب ہمارے پاس سے گزرتے تو یہ نصیحت فرماتے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جب لوگ دستر خوان پر بیٹھ کر کھا رہے ہوں تو) دو کھجوریں ایک ساتھ اُٹھا کر کھانے سے منع فرمایا، اگر اُس کا بھائی اجازت دے دے ، تو پھر کھا سکتا ہے۔
(دستر خوان پر کھانا وہاں موجود تمام لوگوں کا برابر حق ہوتا ہے، اسی لئے اگر کسی کو زیادہ مقدار میں کھانا ہو تو وہ بتا دے کہ میری طلب زیادہ ہے)
(مفہوم حدیث : ۲۳۰۱، باب اذا اذن انسان الآخر شیئا جاز، صحیح البخاری)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





