تیر اندازی کا مقابلہ … نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے اصحاب سے بے تکلفی
حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہ اسلم کی ایک جماعت پر گزرے جو تیر اَندازی کی مشق کررہے تھے اور ایک دوسرے سے مقابلہ ہو رہا تھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس عمل کو پسند کیا اور ) فرمایا: اے بنو اسماعیل ! تیر چلائو ( خوب مشق کرو) کیونکہ تمہارے جد امجد ( حضرت اسماعیل علیہ السلام ) بھی تیر انداز تھے۔ آپ نے فرمایا: میں فلاں کے ساتھ ہوں( یعنی تیر اندازی میں مقابلے کرنے والے دو گروہ تھے ، تو آپ نے ’’ورع‘‘ کے بارہ میں فرمایا کہ میں اِن کے ساتھ ہوں) یہ سنتے ہی دوسرے فریق والوں نے ہاتھ روک لیا( تیر اندازی بند کردی اور مقابلہ سے پیچھے ہٹ گئے )۔ آپ علیہ السلام نے پوچھا: کیا ہوا؟ تم لوگ اپنی باری پر تیر کیوں نہیں چلا رہے ؟ تو انہوں نے جواب دیا: یا رسول اللہ ! ہم تیر کیسے چلائیں؟ آپ تو اُن لوگوں کے ساتھ ( دوسرے فریق کے ساتھ، اورجس ٹیم میں آپ ہوں اُس کے ساتھ ہم کیسے مقابلہ کر سکتے ہیں) آپ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: تیر چلائو! میں تم سب کے ساتھ ہوں۔
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





