کرلو جو کرنا ہے آخر موت ہے

کرلو جو کرنا ہے آخر موت ہے

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: موت کے فرشتے ( حضرت عزرائیل علیہ السلام ) حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئے (وہ انسانی شکل میں آئے تھے) موسیٰ علیہ السلام نے اُن کو طمانچہ مار دیا( اُن کی آنکھ پھوٹ گئی) تو وہ فرشتہ واپس اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ گئے اور عرض کیا: یا اللہ ! آپ نے مجھے ایسے بندے کی رُوح نکالنے کے لئے بھیجا جو دنیا سے رخصت ہی نہیں ہونا چاہتا۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: دوبارہ جائو اور اُن سے کہو کہ اپنا ہاتھ کسی بیل کی پیٹھ پر رکھیں ، جتنے بال اُن کے ہاتھ کے نیچے آئیں گے اُن میں سے ہر بال کے بدلے ایک سال کی عمراُن کو دی جائے گی۔ (ملک الموت دوبارہ حاضر ہوئے اور پیغام پہنچایا) موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا: اے اللہ! جب وہ مدت ختم ہو جائے گی تو پھر کیا ہوگا؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: پھر موت ہے۔ موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا: پھر ابھی سہی ۔

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop