گستاخِ رسول کے لئے بد دُعا
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کے سائے میں نماز پڑھ رہے تھے تو ابو جہل اور قریش کے چند لوگوں نے آپس میں مشورہ کیا اور ایک اُونٹنی کی بچہ دانی منگوائی، یہ کوئی اُونٹنی تھی جسے مکہ میں کسی جگہ ذبح کیا گیا تھا تو اُن لوگوں نے کسی کو بھیج کر اُس کی اوجھڑی ( نجاست سے بھرئی ہوئی ) منگوا لی اور (سجدہ کی حالت میں) سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر ڈال دی۔ (اسی دوران ) فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا تشریف لائیں اور آپ کی مبارک پشت سے اُس کو ہٹایا اورایک طرف پھینکا۔ (جب نماز سے فارغ ہوئے ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دُعا کی :
’’ اے اللہ! قریش کو اپنے گرفت میں لے لے، اے اللہ ! قریش کو اپنی گرفت میں لے لے، اے اللہ قریش کو اپنی گرفت میں لے لے۔‘‘
یہ بد دُعا ابو جہل بن ہشام، عتبہ بن ربیعہ، شیبہ بن ربیعہ، ولید بن عتبہ ، عقبہ ابن ابی معیط اور ایک اور شخص کے لئے تھی۔
عبداللہ بن مسعود( راوی ) فرماتے ہیں: بلا شبہ میں نے ان سب ( گستاخانِ رسول ) کو بدر کے کنویں میں مقتول لاشوں کی صورت میں دیکھا(اللہ تعالیٰ نے اِن کو عذاب میں گرفتار کیا)۔
(مفہوم حدیث : ۲۷۴۴، باب الدعا ء علی المشرکین بالھزیمۃ والزلزلۃ ، صحیح البخاری)
صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





