فرشتے نمازِ فجر اور نمازِ عصر کی گواہی دیتے ہیں

فرشتے نمازِ فجر اور نمازِ عصر کی گواہی دیتے ہیں

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے درمیان فرشتے بدلتے رہتے ہیں۔ رات اوردن کے فرشتے ترتیب سے آتے ہیں ( یعنی اُن کے اوقات متعین ہیں، دن کے فرشتے الگ اور رات کے فرشتے الگ ) جبکہ فجر اور عصر کی نماز میں دونوں اکٹھے ہو جاتے ہیں پھر وہ فرشتے جو رات بھر تمہارے ساتھ رہے( صبح فجر کے وقت )آسمانوں پر چڑھ جاتے ہیں ۔ تو اُن سے پروردگارِ عالم جل جلالہ تعالیٰ پوچھتے ہیں: حالانکہ اللہ تعالیٰ کو خوب معلوم ہے، پوچھتے ہیں کہ میرے بندے کیا کررہے تھے؟
فرشتے کہتے ہیں کہ ہم جب آئے ( فجر کے وقت ) تو وہ نماز پڑھ رہے تھے اور جب ہم اُن کے پاس پہنچے تھے( گزشتہ دن عصر کے وقت ) تو بھی وہ نماز میں ہی مشغول تھے۔
(مفہوم حدیث :۳۰۰۷، باب ذکر الملائکۃ، صحیح البخاری )

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop