اللہ کے راستے میں گرد آلود ہونے پر بھی ثواب ہے

اللہ کے راستے میں گرد آلود ہونے پر بھی ثواب ہے

عبایہ بن رفاعہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نماز جمعہ کے لئے جارہا تھا کہ میری ملاقات راستے میں (صحابی رسول ) حضرت ابو عبس سے ہوگئی ۔ اُنہوں نے مجھے ایک حدیث بتلائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کے قدم اللہ کے راستے میں گرد آلود ہوگئے ( یعنی جہاد پر جاتے ہوتے، نماز پر جاتے ہوئے یا پھر کسی بھی ایسے نیک کام میں گردو غبار کے راستے پر چلتے ہوئے پائوں پر مٹی لگ جائے ) تو اللہ تعالیٰ اُسے دوزخ پر حرام کردے گا( یعنی اُن قدموں کو اللہ تعالیٰ دوزخ سے بچالیں گے اور اللہ تعالیٰ رحمن و رحیم کی رحمت سے یہ اُمید ہے کہ جب قدم بچ گئے تو وہ انسان بھی دوزخ سے بچ جائے گا)۔
(مفہوم حدیث: ۸۶۸، باب المشی الی الجمعۃ ، صحیح البخاری)

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop