مجلس میں شامل ہونے کا طریقہ

مجلس میں شامل ہونے کا طریقہ

حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مجلس کے آداب میں) اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شخص اگر کسی جگہ بیٹھا ہو تو اُس کو اُٹھا کر خود اُس کی جگہ بیٹھ جائے۔

(مجمع اور مجلس میں) اگر کوئی شخص پہلے آ کر بیٹھ گیا تو مجلس ختم ہونے تک وہ جگہ اُسی کا حق ہے، پھر خواہ کوئی وزیر آئے یا عہدہ دار لیکن اِس کو زبردستی اس جگہ سے ہٹانے کی اجازت نہیں۔ ہاں البتہ گزارش کرسکتا ہے کہ یہ جگہ چھوڑ دیجئے نیز صالحین اور قوم کے پیشوا لوگوں کے لئے تو ہر مسلمان کو جگہ چھوڑ دینی چاہئے اور اُن کا اکرام کرنا چاہئے۔

راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: کیا یہ حکم صرف نماز جمعہ کے لئے ہے؟ تو انہوں نے بتلایا: جمعہ اور غیر جمعہ تمام دنوں میں (جہاں کہیں مسلمانوں کی کوئی مجلس یا مجمع ہو تو اُس کے لئے) یہی حکم ہے۔

حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop