کائنات کی ہر چیز حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت کے لئے بے تاب ہے

کائنات کی ہر چیز حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت کے لئے بے تاب ہے

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں:۔
مسجد نبوی میں ایک کھجور کا تنہ تھا جس پر ( سرکار ِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم) ٹیک لگا کر کھڑے ہوتے تھے پھر( کچھ عرصہ کے بعد) آ پ کے لئے منبر رکھا گیا تو ( آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس منبر پر کھڑے ہو کرخطبہ ارشاد فرمایا اور کھجور کے تنہ کو چھوڑ دیا تو صحابہ کرام فرماتے ہیں) ہم نے اُس تنہ کے اندر سے دس ماہ کی حاملہ اُونٹنی کی آواز کی طرح (درد کی شدت سے رونے کی آواز جیسی آواز)سنی یہاں تک کہ رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لائے اور اُس تنہ پر اپنا مبارک ہاتھ شفقت سے پھیرنے لگے (تب جا کر وہ خاموش ہوا)۔
(مفہوم حدیث: ۸۷۹، باب الخطبۃ علی المنبر ، صحیح البخاری)

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop