رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کا سوال رد نہ فرماتے تھے
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک چادر لے کر حاضر ہوئی۔ یہ چادر خاص طریقے سے بُنی ہوئی تھی اور حاشیہ دار (یعنی بہت اچھے ڈیزائن والی) تھی۔ اُس خاتون نے عرض کیا: یہ چادر میں نے اپنے ہاتھوں سے بُنی ہے اور آپ کی خدمت میں اس لئے لائی ہوں تاکہ آپ کو پہنائوں (یعنی آپ اس کو قبول فرمائیں اور اپنے استعمال میں لائیں)۔
چنانچہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو چادر کی ضرورت بھی تھی (آپ نے وہ چادر بخوشی قبول فرما لی اور گھر تشریف لے گئے)۔ جب آپ باہر آئے تو آپ نے وہی چادر مبارک جسم پر تہبند بنا کر باندھ رکھی تھی۔ اسی مجلس میں ایک شخص نے چادر کو دیکھ کر تعریف کی اور کہا کہ حضور! یہ چادر مجھے عنایت فرما دیجئے۔
لوگوں نے اُس کو کہا کہ تم نے اچھا نہیں کیا کیونکہ نبی علیہ السلام کو چادر کی بہت ضرورت تھی اِسی لئے آپ نے فوراً وہ چادر زیب تن فرما لی لیکن تم نے آ کر مانگ لیا حالانکہ تم جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی کا سوال رَد نہیں فرماتے (اور وہ چادر بھی آپ نے اُس صحابی کو دے دی)۔ تو وہ صحابی کہنے لگے: خدا کی قسم! میں نے یہ چادر پہننے کے لئے نہیں مانگی (یعنی مجھے خوبصورت چادر کا کوئی شوق نہیں) بلکہ میں نے تو اس لئے مانگی ہے کہ وہ چادر جو سرورِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک جسم کے ساتھ لگی ہوئی ہو وہ میرا کفن بن جائے۔
پھر راوی بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے اپنی موت تک وہ چادر سنبھال کر رکھی اور اُسی چادر میں اُن کو کفن پہنایا گیا۔
حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)
صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





