نماز تہجد پڑھنے کا مسنون طریقہ
حضرت اسود بن یزید نے ایک مرتبہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سوال کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کی نماز کیسے پڑھتے ( یعنی آپ کا کیا معمول تھا)۔ تو اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ آپ شروع رات میں سو جاتے اور رات کے دوسرے حصے میں اُٹھ جاتے۔
پھر آپ تہجد کی نماز ادا فرماتے (اور رات ختم ہونے سے کچھ وقت پہلے تک نماز پڑھ لیتے اور رات کا کچھ حصہ بچا لیتے) پھر آپ اپنے بچھونے پر تشریف لاتے (تاکہ رات کی تھکن اُتر جائے اور صبح فرض نماز کے لئے طبیعت میں تازگی اور نشاط پیدا ہو جائے، اگر اَزواج کی طرف حاجت ہوتی تو کبھی کبھی اسی وقت میں پوری کرلیتے ) پھر جب مؤذن اذانِ فجر دیتا تو تیزی سے اُٹھتے ( یعنی تھکن ختم ہو جاتی ) اب اگر غسل کی حاجت ہوتی تو غسل فرماتے ورنہ وضو کر کے نماز کے لئے باہر تشریف لے جاتے۔
حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)
صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





