قرب ِ خاص حاصل کرنے کا راز

قرب ِ خاص حاصل کرنے کا راز

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن صبح کی نماز کے وقت حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: اے بلال! اسلام قبول کرنے کے بعد تمہارا خاص عمل کون سا ہے؟

کیونکہ میں نے (شب معراج میں) جنت کی سیر کرتے ہوئے تمہارے جوتوں کی آواز اپنے سے آگے سُنی (اک خاص قرب کے مقام کی طرف اشارہ ہے) تو حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ اور تو کوئی عمل ایسا نہیں (یعنی باقی تو سب اعمال وہی ہیں جو سب کرتے ہیں) ہاں البتہ ایک عمل ایسا ہے کہ جب بھی میں وضو کرتا ہوں دن اور رات میں تو اس وضو سے نماز ضرور پڑھتا ہوں جو بھی میرے مقدر میں لکھی ہوتی ہے۔

۔(وضو نماز کی قابلیت پیدا کرنے کا عنصر ہے تو جب بھی قابلیت نصیب ہو اور استطاعت پیدا ہو جائے تو عمل میں سُستی نہ ہونی چاہئے یہی فلسفہ ہے تمام تصوف کا اور یہی راز ہے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے قرب ِ خاص کا)۔

حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop