مریض کو اجر کی خوش خبری سنانی چاہئے
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ علیہ السلام بیمار تھے۔ میں نے آپ کو ہاتھ لگایا (آپ کا مبارک جسم بہت گرم تھا اور) آپ کو بہت تیز بخار تھا۔ میں نے عرض کیا: آپ کو تو بڑا تیز بخار ہے اور (یہ بخار بھی اجر سے خالی نہیں کیونکہ) آپ کو ہر معاملہ میں دُہرا اَجر عطا ہوتا ہے۔
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی بات کی تصدیق فرمائی اور ارشاد فرمایا: ہاں! جب بھی کسی مسلمان کو کوئی بھی تکلیف پہنچتی ہے (خواہ کیسی ہی بیماری کیوں نہ ہو، چھوٹی یا بڑی) تو اُس کے گناہ ایسے جھڑ جاتے ہیں جیسے درخت کے پتے (موسمِ خزاں میں) جھڑ جاتے ہیں۔
حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)
صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





