مرض چاہے جیسا بھی ہو ، مایوسی والی باتیں نہ کریں

مرض چاہے جیسا بھی ہو ، مایوسی والی باتیں نہ کریں

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک (بوڑھے بیمار) شخص کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے۔ وہاں پہنچ کر مریض کو تسلی دینے کے لئے آپ نے یہ الفاظ ارشاد فرمائے: لا بأس ، طھور اِن شاء اللّٰہ۔

(گھبرانے کی کوئی بات نہیں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرام سے یہ بیماری بالکل ختم ہو جائے گی اور تم صحت مند ہو جائو گے )

مگر وہ شخص (مایوسی میں ) کہنے لگا: ہرگز نہیں، یہ تو بخار ہے جو بوڑھے شخص پر سوار ہوگیا ہے اور یہ مجھے قبر تک پہنچا کر ہی چھوڑے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں! پھر ایسا ہی ہوگا(چنانچہ وہ شخص دوسرے دن فوت ہوگیا)

حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop