خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم

خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت اَنس ابن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں ایک مرتبہ عصر کی نماز کا وقت تھا اور لوگ (وضو کے لئے ) پانی تلاش کررہے تھے لیکن باوجود کوشش کے مل نہ سکا۔ بالآخر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ( کہیں سے ایک برتن میں تھوڑا سا ) وضو کا پانی لایا گیا تو آپ سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا مبارک ہاتھ اس برتن میں رکھ دیا اور تمام لوگوں کو حکم دیا کہ اِسی برتن سے وضو کریں۔ صحابیٔ رسول اَنس ابن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک اُنگلیوں کے نیچے سے پانی پھوٹ رہا تھا یہاں تک کہ (قافلہ کے) آخری آدمی نے بھی وضو کرلیا۔ (یعنی تمام قافلہ والے شروع سے آخر تک لوگوں کے لئے وہ تھوڑا سا پانی کافی ہوگیا) سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم۔

حوالہ: صحیح بخاری شریف ( مفہوم حدیث )

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop