قیامت کے دن عرش کے سائے میں جگہ پانے والے

قیامت کے دن عرش کے سائے میں جگہ پانے والے

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سات لوگ ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ قیامت والے دن اپنے سائے میں رکھیں گے۔ جس دن اور کوئی بھی سایہ نہیں ہوگا ( یعنی صرف عرشِ الٰہی کا سایہ ہوگا)۔

۔1. ایک امام عادل ( یعنی جس کو لوگوں پر حکمران بنایا جائے اور وہ انصاف قائم کرتا ہو)
۔ 2. دوسرا وہ نوجوان جس نے اللہ کی عبادت میں وقت گزارا ( یعنی شروعِ جوانی سے ہی اللہ کی عبادت میں مشغول ہوگیا)
۔ 3. تیسرا وہ شخص جس نے تنہائی اور خلوت میں اللہ کو یاد کیا اور اُس کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے
۔ 4. چوتھا وہ شخص جس کا دل مسجد میں لگا رہتا ہو ( یعنی ایک نماز پڑھ کر مسجد سے آئے اور دوسری نماز کے لئے پھر مسجد میں جانے کا خیال لگا رہے)
۔ 5. پانچواں وہ دو شخص جو اللہ کی رضا کے لئے ایک دوسرے سے محبت کریں ( اور اُن کی دوستی صرف دینی بھائی چارہ اور اللہ کے لئے ہو، کوئی بھی دنیاوی غرض نہ ہو)
۔ 6. چھٹا وہ شخص جس کو کسی بلند مرتبہ والی (پاکیزہ) خوب صورت عورت نے ( برے کام کے لئے ) اپنی طرف راغب کرنا چاہا اور وہ شخص اللہ کے ڈر کی وجہ سے اپنے آپ کو بچا لے
۔ 7. ساتواں وہ شخص جس نے (بغیر کسی دکھاوے اور ریا کاری کے) صدقہ کیا اور ایسے چھپا کر کیا کہ اُس کے بائیں ہاتھ کو معلوم نہ ہو سکا کہ دائیں ہاتھ نے کیا دیا۔

(مفہوم حدیث : ۶۳۷۳، باب فضل من ترک الفواحش ، صحیح البخاری)

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop