ایک بہترین وظیفہ
ایسی دُعا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم نے بتائی
حضرت اَنس بن مالک رضی اللہ عنہ ( خادمِ رسول اللہ ) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو طلحہ کو یہ ذمہ داری سونپی کوئی ایک لڑکا تلاش کر کے دو جو میرے کام کردیا کرے۔ چنانچہ ابو طلحہ نے مجھے منتخب کیا اور ساتھ لے کر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ (اِس کے بعد) میں آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتا تھا جب بھی آپ کسی منزل پر پڑائو کرتے یا (دورانِ سفر) کسی جگہ ٹھہرتے ( تو میں خدمت کے لئے ساتھ ہوتا تھا)۔
میں نے سنا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دُعا اکثر مانگتے :۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَالَجْجزِ وَالْکَسْلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَضَلَعَ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ لرِّجالِ ‘‘
ترجمہ:’’ اے اللہ میں آپ کی پناہ میں آتاہوں غم و اَلم سے ، سُستی اور عاجز ہونے سے، بخل اور بزدلی سے ، قرض کے بوجھ سے اور لوگوں کے غالب آ جانے سے ‘‘۔
(مفہوم حدیث : ۵۰۵۵، باب الحسیس ، صحیح البخاری)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





