کھانا کھاتے وقت کے آداب

کھانا کھاتے وقت کے آداب

حضرت عمر بن ابی سلمہ فرماتے ہیں: (میرے والد کے انتقال کر جانے کے بعد) میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیر تربیت تھا۔ (ایک مرتبہ کھانے کے دوران ) میرا ہاتھ پیالہ میں گھومنے لگا (یعنی کبھی اِدھر سے کھاتا اور کبھی اُدھر سے) حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ماجرا دیکھ کر( مجھے کھانے کے آداب سکھائے اور ) فرمایا: اے بچے ! (کھانا شروع کرتے وقت ) بسم اللہ پڑھو، داہنے ہاتھ سے کھانا کھائو اور اپنے قریب سے کھائو( یعنی برتن میں اپنی طرف سے کھائو اور اگر برتن دُور ہو تو اُس کو اپنے قریب کرلو ) وہ صحابی فرماتے ہیں کہ اِس کے بعد ہمیشہ میرے کھانے کا یہی طریقہ رہا۔

(مفہوم حدیث : ۵۰۰۸، باب التسمیۃ علی الطعام والاکل بالیمین، صحیح البخاری)

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop