ہر شخص اللہ کی رحمت کا محتاج ہے

ہر شخص اللہ کی رحمت کا محتاج ہے

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ اپنے اصحاب کی مجلس میں یہ بات ارشاد فرمائی: تم لوگوں میں سے کسی کو بھی اُس کا عمل نجات نہیں دلا سکے گا ( یعنی جس پر اللہ کی رحمت ہوگی اُسی کو جنت ملے گی ہاں البتہ اعمال صالحہ سے اللہ کی رحمت متوجہ ہوتی ہے)

صحابہ کرام نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! آپ بھی محض رحمت الٰہی سے جنت میں داخل ہونگے یا اپنے اعمال کے سبب ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں بھی جنت میں داخل نہیں ہو سکتا جب تک اللہ تعالیٰ کی رحمت مجھے نہ ڈھانپ لے ( جس کا فیصلہ ازل سے ہو چکا ہے)

(پس تم لوگ میری نصیحت کو یاد رکھو) خوب احتیاط سے چلو دنیا میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھو اور معتدل رہو ۔ صبح، شام اور رات میں جتنا بھی ہو سکے، اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہنا ( یہ ضروری نہیں ہر ایک پر کہ وہ دن بھر اللہ کی یاد میں لگا رہے بلکہ جو بھی فراغت کا وقت ہو صبح ،شام یا پھر رات میں تو اُس وقت اللہ کا قرب حاصل کرنے کے لئے محنت کرو) اِرادہ کرتے رہو، اِرادہ کرتے رہو( اللہ کے قرب کا اِرادہ کرتے رہو) تم منزل تک پہنچ جائو گے۔

مفہوم حدیث: ۶۰۴۵، باب القصد والمدوامۃ علی العمل ، صحیح البخاری

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop