ہر کمال کو زوال ضرور ہوتا ہے

ہر کمال کو زوال ضرور ہوتا ہے

حضرت اَنس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اُونٹنی تھی جس کا نام عضباء تھا (وہ بہت تیز چلتی تھی ) کوئی اُونٹ اُس سے آگے نہیں بڑھ سکتا تھا (جب بھی قافلہ چلتا تو وہ سب سے آگے ہوتی)۔ پھر ایک مرتبہ کوئی اعرابی اپنے جوان اُونٹ پر سوار کر ہمارے پاس سے گزرا اور ہم نے دیکھا کہ وہ عضباء (اُونٹنی )سے آگے نکل گیا ہے۔ یہ بات مسلمانوں پر بڑی شاق گزری کہ عضباء پیچھے رہ گئی۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دیکھ کر فرمایا: (اس میں کوئی حیرانگی والی بات نہیں کیونکہ) اللہ تعالیٰ کا یہ دستور ہے کہ جب بھی کسی چیز کو بلند فرماتے ہیں تو پھر( ایک مدت معینہ) کے بعد اُسی کو پست کردیتے ہیں ( یعنی دنیا میں کسی بھی شے کا عروج دائمی نہیں ہوتا)

مفہوم حدیث :: ۶۰۸۴، باب التواضع، صحیح البخاری

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop