حد سے بڑھ کر کسی کی تعریف نہ کریں
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں ایک صاحب کا ذکر ہوا
تو وہاں بیٹھے شخص نے اُس صاحب کی تعریف کی (اور خوب تعریف کردی یعنی حد سے بڑھ کر ایسی صفات بیان کردیں جو اُس میں تھی ہیں نہیں)
تو آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (ناراض ہوئے اور آپ )نے فرمایا: افسوس ہے تم پر!۔
۔ (تم نے جھوٹی تعریف کر کے) اُس کی گردن کاٹ ڈالی ( یعنی یہ ایسا مذموم فعل ہے جیسے تم نے اُسے قتل کرڈالا ہو) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ جملہ بار بار اِرشاد فرمایا۔
آپ نے فرمایا: اگر تم میں سے کسی نے تعریف کرنی ہی ہو تو ایسے کہہ دیا کرے کہ مجھے لگتا ہے اُس کے اندر یہ یہ خوبی ہے اور وہ بھی وہی بیان کرے جو اِس کو پورا یقین ہو کہ یہ خوبی اُس شخص کے اندر موجود ہے (اور واقعتا قابل تعریف ہے)
حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)
صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





