دجالی فتنہ سے ہر نماز کے بعد پناہ مانگئے

دجالی فتنہ سے ہر نماز کے بعد پناہ مانگئے

حضرت ابنِ عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں (وعظ ارشاد فرمانے کے لئے ) کھڑے ہوئے، سب سے پہلے حمد و ثناء بیان کی اللہ تعالیٰ کی شان کے مطابق، پھر دَجال کا ذکر شروع ہوا تو آپ نے فرمایا: میں تمہیں دَجال (کے فتنہ ) سے خبردار کرتا ہوں اور مجھ سے پہلے جتنے بھی انبیاء آئے اُن سب نے اپنی قوموں کو اِس ( فتنے ) سے ڈرایا۔ اور نوح علیہ السام نے بھی اپنی قوم کو دجال سے ڈرایا تھا۔ لیکن میں تمہیں اس کے بارے میں ایک ایسی بات بتاتا ہوں جو کسی نبی نے بھی اپنی قوم کو نہیں بتائی۔ پس تمہیں یاد رکھنا چاہئے کہ وہ دجال (خدائی کا جھوٹا دعویٰ کرے گا) تو تم اُسے فوراً پہچان لینا کیونکہ وہ ایک آنکھ سے کانا ہوگا حالانکہ اللہ تعالیٰ (جو تمہارے حقیقی رب ہیں) ہر عیب سے پاک ہیں۔ سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم۔

حوالہ: صحیح بخاری شریف (مفہوم حدیث)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop