گھریلو کام کاج میں تھک جانے والی عورت کے لئے وظیفہ

گھریلو کام کاج میں تھک جانے والی عورت کے لئے وظیفہ

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا: ۔
ایک مرتبہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ شکایت لے کرحاضر ہوئیں کہ گھر میں چکی پیسنے کی وجہ سے اِن کے ہاتھوں میں بہت تکلیف ہو گئی ہے ( چھالے پڑ گئے )۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو کسی نے بتایا تھا کہ والد محترم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ لونڈی یا غلام قید ہو کر آئے ہیں تو آپ سے اک غلام لے لیں گے تاکہ گھر کے کاموں میں معاونت ہو سکے۔

۔(اتفاق ایسا ہوا) حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا جب اپنے گھر آئیں تو رسول اللہ اُس وقت گھر پر نہ تھے۔ تو آپ نے اپنا پیغام اماں عائشہ صدیقہ کو دے دیا کہ اس طرح میں گھر میں ۔(بہت مشقت اور محنت سے ) کام کرتی ہوں ۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ کو پیغام ملا۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ (اُسی دن) رات کا وقت تھا اور ہم سونے ہی والے تھے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے۔ میں اپنے بستر سے اُٹھ کر کھڑا ہونے ہی لگا تو آپ نے فرمایا : ایسے ہی ٹھیک ہے ( یعنی لیٹے رہنے میں کوئی حرج نہیں۔) آپ نبی علیہ السلام (بلا تکلف) بستر پر قریب ہو کر بیٹھ گئے ۔ حضرت علی فرماتے ہیں کہ آپ ہمارے اتنے قریب بیٹھے تھے کہ مجھے آپ کے انوارات کی ٹھنڈک اپنے جسم میں محسوس ہونے لگی۔

پھر آپ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: تم دونوں نے جو مجھ سے مانگا ہے( یعنی غلام یا لونڈی)۔ کیا میں تمہیں اس سے بھی بہتر کوئی چیز دے دوں ؟
اور پھر نبی علیہ السلام نے (وہ قیمتی چیز عطاء کرتے ہوئے ) فرمایا: جب بھی تم رات کو سونے لگو تو تینتیس مرتبہ سبحان اللہ کہو، تینتیس مرتبہ الحمد للہ کہو اور چونتیس مرتبہ اللہ اکبر کہو۔ یہ تم دونوں کے لئے خادم( لونڈی اور غلام) سے بہتر ہے۔ ( یعنی وہ خادم تمہیں اتنا فائدہ نہیں پہنچا سکے گا جتنا اس وظیفہ کو پڑھنے سے تمہارے کام آسان ہو جائیں گے اور آخرت میں بھی بہت بڑا ثواب ملے گا یعنی خادم تو دنیوی فائدہ کے لئے مگر یہ وظیفہ دنیا و آخرت دونوں کے لئے ہے۔

(مفہوم حدیث: ۴۹۹۴، باب عمل المرأۃ فی بیت زوجھا، صحیح البخاری)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop