عبادات کی کثرت کے ساتھ ساتھ حقوق ادا کرنا بھی ضروری ہے

عبادات کی کثرت کے ساتھ ساتھ حقوق ادا کرنا بھی ضروری ہے

صحابی رسول حضرت عبداللہ بن عمرو بن عبدالعاص رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ مجھ سے یہ فرمایا: اے عبداللہ! میں نے سنا ہے کہ تم روزانہ دن بھر روزہ رکھتے ہو اور رات بھر عبادت میں مشغول رہتے ہو۔ کیا یہ صحیح ہے؟ تو میں نے عرض کیا: جی حضور! ایسا ہی ہے۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا نہ کیا کریں۔ کبھی روزے رکھ لیا کریں اورکبھی چھوڑ دیا کریں اور اسی طرح رات کو بھی عبادت اور نیند دونوںہونی چاہئیں۔ کیونکہ ( کھانا پینا جسم کی ضروریات ہیں اور) تمہارے جسم کا تمہارے اُوپر حق ہے ( یہ اللہ نے دیا ہے، اس کا خیال رکھو) اسی طرح( نیند کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ) تمہاری آنکھوں کا بھی تم پر حق ہے کہ اِن کو آرام دو اور پھر تمہاری بیو ی کا بھی تم پر حق ہے (کہ رات کو عبادت کے ساتھ حقوق واجبہ بھی ادا کرو۔)۔

(مفہوم حدیث : ۴۸۴۹، باب : لزوجک علیک حق، صحیح البخاری)

صحیح البخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop