تبرک نبوی کی برکت
حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بے باک اور بدکلام عورت جو مردوں سے بے حیائی کی باتیں کیا کرتی تھی، ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزری۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک اونچی جگہ پر بیٹھے ہوئے ثرید تناول فرما رہے تھے۔ اس عورت نے بے ادبی سے کہا: “انہیں دیکھو، ایسے بیٹھے ہیں جیسے غلام بیٹھتا ہے اور ایسے کھا رہے ہیں جیسے غلام کھاتا ہے۔”
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر نہایت عاجزی سے فرمایا: “کون سا بندہ مجھ سے زیادہ بندگی اختیار کرنے والا ہو سکتا ہے؟”
پھر اس عورت نے کہا: “یہ خود کھا رہے ہیں اور مجھے نہیں کھلا رہے ہیں۔” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “تو بھی کھا لے۔” اس پر عورت نے مزید کہا: “مجھے اپنے ہاتھ سے عطا فرمائیں۔” حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنے دست مبارک سے کھانا عطا فرمایا۔
پھر اس عورت نے کہا: “مجھے وہ کھانا دیں جو آپ کے منہ میں ہے۔” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے وہ کھانا عطا فرمایا، جسے اس نے کھا لیا۔ اس تبرک نبوی کی برکت سے اس عورت کی زندگی یکسر بدل گئی۔ شرم و حیا اس پر غالب آگئی، اور اپنے انتقال تک اس نے کبھی بے حیائی کی کوئی بات نہ کی۔
یہ الفاظ کتاب فروش ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے ہیں۔
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





